فرائیڈ مچھلی
فرائیڈ مچھلی
اجزاء:
مچھلی: 1کلو
اجوائن: کھانے کا ایک چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ : آدھا چمچ
سوکھا دھنیا: 2کھانے کے چمچ
کٹی لال مرچ: 1 چمچ
گرم مصالحہ پِسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ
میتھی : 3چمچ
بیسن : 1کپ
انڈہ : 1 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ : 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس:
تلنے کے لیے تیل
ترکیب: مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھولیں ہو سکے تو دھوتے وقت تھوڑا سا سرکہ بھی ملا لیں تو اس سے مچھلی کی بو ختم ہو جائے گی۔
اب مچھلی میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، لیموں کارس ، انڈہ ، بیسن اور تمام مصالحے لگاکر میر ینیٹ کر کے دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں ہلکی آنچ پر مچھلی کے ٹکڑے گولڈن فرائی کر لیں۔
مزیدار مچھلی تیار ہے۔
leave your comment