اسموگ سے بچیئے

اسموگ سے بچیئے

خبردار اسموگ سے بچیئے

اسموگ کیاہے اور اس سے بچنا کیوں ضروری ہے۔

لفظ اسموگ انگریزی لفظ اسموک اور فوگ سے ملکر بنا ہے۔ پاکستان میں یہ دوسرا سال ہےکہ پنجاب کے مختلف حصے اسموگ کی شدید لپیٹ میں ہیں۔  مگر یہ مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

اسموگ بننے کی بڑی وجہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے ولای گاڑیوں سے گیسز کا اخراج ، صنعتی پلانٹس کا دھواں وغیرہ ہے۔

اسموگ  انسانوں، جانوروں، درختوں، سمیت فطرت کے لیےنقصان دہ ہے۔ اسموگ کے اثرات سے آنکھوں میں خارش، کھانسی، گلے یا سینے میں خراش اور جلد کے مسائل سے لے کر نمونیا، نزلہ و زکام اور دیگر جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض بھی ہو سکتے ہیں۔

اسموگ دمہ کے مریضوں کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے

بچائو

۔ اسموگ پھیلنے پر متاثرہ حصوں پر جانے سے گریز کریں۔

۔ باہر جانے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں۔

۔ اگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس انہیلر رکھیں۔

۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

پانی اور گرم چائے کا زیادہ استعمال کریں۔

۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

leave your comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Mobile Apps
Mobile Apps
Top